Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں17 ہزار غیر قانونی تارکین گرفتار

’کل گرفتار شدگان میں سے 11183 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب میں گزشتہ ہفتے 17 ہزار 257 غیر قانونی تارکین گرفتار ہوئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں 30 نومبر سے 6 دسمبر 2023 کے درمیان ہوئی ہیں۔
غیر قانونی تارکین کے خلاف کام کرنے والی مشترکہ کمیٹی نے کہا ہے کہ ’کل گرفتار شدگان میں سے 11183 اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے‘۔
’3765 گرفتار شدگان سرحدی قوانین کی خلاف ورزی کے مرتکب تھے جبکہ 2309 تارکین لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے‘۔
’مذکورہ عرصے کے دوران 481 افراد گرفتار ہوئے ہیں جو سرحد عبور کرکے ملک میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے‘۔
’ان میں سے 38 فیصد یمنی، 60 فیصد  ایتھوپی جبکہ دو فیصد دیگر ممالک کے تارکین تھے‘۔
’اسی طرح سرحد عبور کرکے غیر قانونی طور پر ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے ہوئے 62 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔
کمیٹی نے کہا ہے کہ ’غیر قانونی تارکین کو سہولت فراہم کرنے پر 8 افراد گرفتار ہوئے ہیں‘۔

شیئر: