Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمیشہ دشمن نہیں رہ سکتے،عبدالباسط

نئی دہلی ... ہند میں پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ پاکستان اور ہندکے درمیان مذاکرات ہی دیرینہ تصفیہ طلب مسائل کے حل کی جانب بڑھنے کا واحد راستہ ہیں ۔ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین سنجیدہ مسائل حل طلب ہیں ۔ سفارتکاری میں مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہتے ہیں۔ یہ کبھی مکمل بند نہیں ہوتے۔ آپ ہمیشہ یا غیرمعینہ مدت تک دشمنی میں نہیں رہ سکتے۔ سجن جندال کے دورہ پاکستان سے متعلق انہوں نے کہا کہ وہ دورہ ان کا نجی دورہ تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے کلبھوشن کو قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ دو طرفہ معاہدے کے تحت کیا جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ سلامتی سے متعلق ایشوز پر میرٹ کی بنیاد پر فیصلہ کیا جائے گا۔ عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کو ناکامی نہیں ہوئی کیونکہ یہ حتمی فیصلہ نہیں بلکہ حکم امتناع ہے جو عمومی طور پر ایسے مقدمات میں متوقع ہوتا ہے۔ ایک سوال پر عبدالباسط نے کہا کہ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان کو بھی سنگین تحفظات ہیں، ہند کے ساتھ مذاکرات میں اپنے تحفظات اٹھائیں گے۔ 

 

شیئر: