Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی ایس ایل 2024: وہ کھلاڑی جن کا انتخاب کسی ٹیم نے نہیں کیا

پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن 17 فروری 2024 کو شروع ہوگا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں سیزن کی ڈرافٹنگ اختتام پذیر ہوچکی ہے اور اس سیزن میں بین الاقوامی سٹارز سمیت متعدد ایسے کھلاڑی ہیں جن میں کسی بھی فرنچائز نے دلچسپی ظاہر نہیں کی۔
ماضی میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے حیدر علی، کراچی کنگز کے لیے کھیلنے والے شرجیل خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے لیے کھیلنے والے عمر اکمل اور احمد شہزاد کو پی ایس ایل 2024 میں کسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔
ان کے علاوہ گذشتہ برسوں میں ایمرجنگ پلیئرز کی کیٹگری میں پی ایس ایل کھیلنے والے دانش عزیز، مبشر خان، ارشد اقبال اور محمد ہریرہ بھی پی ایس ایل 2024 میں کسی بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
بین الاقوامی کھلاڑیوں میں افغانستان کے رحمان اللہ گُرباز اور مجیب الرحمان کے نام بھی ڈرافٹنگ میں شامل تھے لیکن ان دونوں کھلاڑیوں کا انتخاب کسی بھی ٹیم نے نہیں کیا۔
آسٹریلیا کے ایشٹن اگر، انگلینڈ کے بین ڈکٹ، سری لنکا کے مہیش ٹیکشانا اور داسُن شناکا کو بھی پی ایس ایل کی کسی بھی فرنچائز نے اپنے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا۔
خیال رہے پی ایس ایل 2024 کی ڈرافٹنگ لاہور میں منعقد ہوئی تھی جہاں اس میں دُنیا بھر سے 485 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
 پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن 17 فروری 2024 کو شروع ہوگا جبکہ میگا ایونٹ کا فائنل 17 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

شیئر: