Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی برطانوی ہم منصب سے ملاقات، غزہ کی صورت حال پر گفتگو

ملاقات میں غزہ کی تازہ صورت حال سمیت وہاں جنگ بندی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے لندن میں برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ کیمرون سے ملاقات کی اور غزہ کی پٹی کی تازہ صورت حال سمیت وہاں جنگ بندی کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ بھی لیا گیا اور انہیں مختلف شعبوں میں مزید ترقی دینے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر غزہ کی پٹی اور گردونواح میں ہونے والی پیش رفت اور وہاں فوری جنگ بندی کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھانے اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
سعودی وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران عالمی برادری کے کردار کی اہمیت پر زور دیا خاص طور پر سلامتی کونسل کے مستقل اراکین بشمول برطانیہ کو جنگ بندی کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے پر زور دیا۔
غزہ کی پٹی کے شہریوں تک اشیا کی ترسیل اور امدادی کاموں کو محفوظ بنانے کی اہمیت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ وہاں لوگوں کو غذائی اشیا اور طبی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔

برطانوی وزیر خارجہ نے سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیے کا بھی اہتمام کیا (فوٹو: ایس پی اے)

برطانوی وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ کے دفتر کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمان الداود بھی موجود تھے۔

شیئر: