Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’حج تھری ڈی‘ حرمین شریفین کے مناظر اور مناسک حج کا مشاہدہ کریں

ایپ میں متعدد زبانوں کی سہولت ہے، اردو، انگلش ، فرنچ اورعربی شامل ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور کی جانب سے مراکش میں ’جسور‘ کے عنوان سے ’حج تھری ڈی‘ نمائش کے تیسرے ایڈیشن کا اہتمام کیا گیا۔  
العربیہ نیوز کے مطابق نمائش میں وزیٹرزکو تھری ڈی ٹیکنالوجی کے ذریعے مناسک حج کی ادائیگی کے مناظر دکھائے گئے جو انتہائی منفرد تجربہ رہا۔ 
وزارت نے مخصوص سمارٹ فونز پراستعمال ہونے والی مخصوص ایپ ’حج تھری ڈی‘ کے بارے میں بھی آگاہ کیا جس کے ذریعے وہ حرمین شریفین کے مناظر اور مناسک حج کا باسانی مشاہدہ کرسکتے ہیں۔ 
حج تھری ڈی ایپ کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی آپریٹ کی جاسکتا ہے۔
علاوہ ازیں اسے استعمال کرتے ہوئے دور بیٹھے ہوئے افراد حرمین شریفین کے روح پرور مناظر بھی دیکھ سکیں گے۔
ایپ میں متعدد زبانوں کی سہولت فراہم کی گئی ہے جن میں اردو، انگلش ، فرنچ اورعربی شامل ہے۔ 
ایپ کے ذریعے زائرین اہم معلومات بھی حاصل کرسکتے ہیں جب کہ آڈیو اوروڈیو کی سہولت بھی اس میں فراہم کی گئی ہے۔ یہ ایپ اینڈرائیڈ اورآئی او ایس سسٹم پر باسانی کام کرتی ہے۔ 

شیئر: