سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ایشین ہاتھیوں کی نمائش
جمعرات 21 دسمبر 2023 10:27
’وزٹروں کو ہاتھیوں کو قریب سے دیکھنے کے لیے انہیں کھلانے کا بھی موقع دیا جارہا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
جدہ میں منعقد لٹل ایشیا فیسٹول کے تحت سعودی عرب میں پہلی مرتبہ ایشین ہاتھیوں کی نمائش کی جا رہی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق لٹل ایشیا کے وزٹروں کو ہاتھوں کو قریب سے دیکھنے کے لیے انہیں کھلانے کا بھی موقع دیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ لٹل ایشیا فیسٹیول 70 دن تک جاری رہے گا جس میں متعدد ایشیائی ممالک کی تہذیب وثقافت پیش کی جارہی ہے۔
نمائش میں ہاتھیوں کی متعلق اہم معلومات، ان کی غذا اورانہیں نہلانے کے طریقوں سے بھی بچوں کو واقف کیا جارہا ہے۔
نمائش میں ہاتھیوں کا عجائب گھر بھی ہے جہاں وہ سائنسی معلومات کے علاوہ ہاتھیوں کے مجسمے بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

فیسٹیول میں بچوں کو ڈرائنگ اور مجسمہ سازی کی تعلیم بھی دی جائے گی۔ علاوہ ازیں بچوں کے کھلونوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔