Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن عروج پر، 50 دن میں 10 ملین وزٹر

’وزٹروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر نئی تفریحی سرگرمیاں بھی شامل کی جارہی ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض سیزن زور وشور سے جاری ہے جس کے اب تک وزٹروں کی تعداد 10 ملین سے تجاوز کرچکی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ریاض سیزن اکتوبر کے اختتام سے پہلے شروع ہوا تھا۔
ریاض سیزن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’وزٹروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو دیکھ کر نئی تفریحی سرگرمیاں بھی شامل کی جارہی ہیں‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’وزٹروں کا تعلق اندرون ملک کے علاوہ خلیجی ممالک اور یورپ و امریکہ سے ہے‘۔
انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ’ان دنوں عرب تہذیب وثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیاں جاری ہیں‘۔
’ان میں جیولریز، فیشن اور ڈیزائن کے ماہرین اپنے شاہکار پیش کریں گے‘۔
’علاوہ ازیں آج جمعرات سے فوڈ ٹرک فیسٹیول کا آغاز ہوگا جس میں دنیا بھر سے ایک سو سے زیادہ مشہور فوڈ ٹرک مالکان شریک ہیں‘۔
’23 دسمبر کو ریاض سیزن کے تحت عالمی باکسنگ کا مقابلہ منعقد ہونا ہے جبکہ 26 اور27 دسمبر کو ٹینس کے مقابلے ہوں گے‘۔
’29 دسمبر کو ترکیہ فٹبال لیگ کا فائنل میچ ریاض پارک ہوگا جس میں شائقین کی بڑی تعداد شریک ہوگی‘۔

شیئر: