Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تکبیر پاکستان کی شان کا دن ہے، چوہدری اکرم

جدہ( جاوید راہو)پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما چوہدری اکرم کی طرف سے یوم تکبیر کے حوالے سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر چوہدری اکرم کا کہنا تھا کہ یوم تکبیر پاکستان اور عالم اسلام کی شان کا دن ہے ۔اس دن میاں محمد نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کر کے ثابت کر دیا کہ پاکستان عالم اسلام کا ہیرو ہے ۔ پاکستان یوتھ کونسل کے مرکزی صدر ملک منظور حسین اعوان نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کو دہشت گردی سے پاک کیا جا سکتا ہے۔پروگرام میں مسلم لیگ کے سینئر رہنما چوہدری اعظم، چوہدری وحید، چوہدری عنایت جاڑا، مرکزی سیکرٹری اطلاعات ملک وقاص، پنجاب ٹیچر یونین کے سابق صدر سید مہدی شاہ، چوہدری افضل گوندل، چوہدری قیصر گوندل اور کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: