Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی عثمان خواجہ کی حمایت

’جیسا میں گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ تمام زندگیاں برابر ہیں اور مجھے نہیں لگتا اس میں کوئی جارحانہ بات ہے۔‘ (فوٹو: فیس بک‘
آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے غزہ کے معاملے پر سٹار کرکٹر عثمان خواجہ کے موقف کی حمایت کر دی ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف کے مطابق پیر کو پیٹ کمنز نے عثمان خواجہ کی حمایت میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’عثمان خواجہ کی جانب سے غزہ میں ہونے والے انسانی بحران کو اجاگر کرنا نفرت انگیزی نہیں ہے‘
عثمان خواجہ کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران بلے اور جوتوں پر زیتون کی شاخ پکڑے ہوئے سیاہ فاختہ کا سٹیکر لگانے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا۔
اتوار کو میچ سے قبل ٹریننگ کے دوران ان کے بیٹ پر لگے نشان پر لکھے الفاظ 01: یو ڈی ایچ آر(01: UDHR) تھے۔ جو انسانی حقوق کے عالمی منشور کے آرٹیکل ایک کے ریفرنس   کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
36 برس کے کرکٹر کو وہ جوتے پہننے سے روک دیا گیا جن پر یاتھ سے ’تمام زندگیاں برابر ہیں اور آزادی انسان کا حق ہے‘ جیسے نعرے لکھے گئے تھے۔
اس حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا کہنا ہے کہ کسی بھی طرح کے مذہبی، نسلی اور سیاسی پیغامات آئی سی سی کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
میلبرن میں پیٹ کمنز نے رپورٹرز سے بات کو بتایا کہ ’ہم اوزی (عثمان خواجہ) کو سپورٹ کرتے ہیں، جن پر وہ یقین رکھتے ہیں وہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور یہ میرے خیال میں انہوں نے باعزت طریقےسے کیا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’جیسا میں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ تمام زندگیاں برابر ہیں اور مجھے نہیں لگتا اس میں کوئی غلط  بات ہے۔ میں فاختہ کے بارے میں بھی یہی کہوں گا۔‘
’اور یہ عثمان خواجہ ہیں، مجھے لگتا ہے انہیں اس پر کوئی پچھتاوہ نہیں ہو گا جو وہ کر رہے ہیں۔‘
گزشتہ ہفتے عثمان خواجہ نے بتایا  تھا کہ اسرائیل حماس کشدیدگی نے انہیں کتنا متاثر کیا تھا۔
’جب میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بچوں کے مرنے کی ویڈیوز دیکھتا ہوں تو اس سے مجھے بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ میرا کوئی ایجنڈا نہیں سوائے اس کے جو کچھ میں محسوس کرتا ہوں اس کو اجاگر کروں۔‘

شیئر: