Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف بلدیہ کا آپریشن، ایک ٹن سے زائد اشیائے خورونوش تلف

خلاف ورزیوں پر 22 دکانداروں کے چالان کیے گئے(فوٹو، عکاظ نیوز)
الجوف ریجن میں بلدیہ کا سرچ آپریشن جاری ہے۔ غذائی اشیا کی فروخت میں قانونی خلاف ورزی پر22 دکانداروں کے چالان کیے گئے۔
عاجل نیوز کے مطابق الجوف ریجن میں میونسلپٹی کی ٹیمیں علاقے کی مارکیٹوں اور دکانوں کا تفتیشی جائزہ لے رہی ہیں تاکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔
تفتیشی ٹیموں نے ریجن کے شہر سکاکا میں امور صحت کی خلاف ورزیوں پر 22 دکاندارں کے چالان کیے۔ بلدیہ کے آپریشن کی براہ راست نگرانی علاقے کے میئرانجینئرعاطف الشرعان کررہے ہیں۔
الجوف ریجن کی میونسپلٹی کا کہنا تھا کہ تفتیشی ٹیموں نے مختلف دکانوں سے ایک ٹن سے زائد غیرمعیاری اشیائے خورونوش ضبط کر کےانہیں تلف کیا۔
تلف کی جانے والی اشیائے خورونوش زائد المیعاد تھیں جو انسانی استعمال کے قابل نہیں تھیں۔ تفتیشی ٹیموں نے بعض دکانوں میں کام کرنے والے کارکنوں کے صحت کارڈ کی خلاف ورزی پر بھی چالان کیے جبکہ بعض دکانوں میں حشرات الارض کی موجودگی پر خلاف ورزیاں درج کی گئیں۔
بلدیہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی پر ٹول فری نمبر 940 یا ’بلدی‘ ایپ پر شکایت ریکارڈ کرائی جاسکتی ہے۔

شیئر: