Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان مرکز کی غزہ متاثرین کے لیے امدادی مہم

لبنان میں پناہ گزینوں میں امدادی رقم کے ٹوکن بھی تقسیم کیے گئے(فوٹو ایس پی اے)
شاہ سلمان مرکز کی جانب سے غزہ پٹی کے متاثرین میں امدادی اشیا کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان امدادی مرکز کی ٹیموں نے غزہ کے جنوبی علاقے تل الجنان میں پناہ گزیں فلسطینیوں میں اشیائے خورونوش تقسیم کیں ۔
تقسیم کی جانے والے امدادی سامان میں اشیا ئے خورونوش کے علاوہ روز مرہ کی ضروریات کی چیزیں بھی موجود ہیں۔
دوسری جانب امدادی مرکز کی ٹیموں نے لبنان کے علاقے وادی خالد عکار میں فلسطینی اور شامی پناہ گزینوں میں امدادی رقم کے ٹوکن تقسیم کیے۔
امدادی رقم کے ٹوکن کی تقسیم شاہ سلمان مرکز کی جانب سے موسم سرما کے حوالے سے کی گئی تاکہ پناہ گزین اپنی ضرورت کے مطابق اشیا خرید سکیں۔

شیئر: