Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رونالڈو 2023 میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر، النصر کی مبارکباد

’سٹار فٹبالر رونالڈو نے سال رواں 2023 کے دوران 54 گول کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی کلب النصر کے کپتان اور سٹار فٹبالر کریسٹیانو رونالڈو 2023 میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سٹار فٹبالر رونالڈو نے سال رواں 2023 کے دوران 54 گول کئے ہیں۔
مبصرین نے کہا ہے کہ ’رونالڈو نے سینیئر فٹبالر ہونے کے باوجود اپنے سے کم عمر کئی کھلاڑیوں سے زیادہ گول کیے ہیں‘۔
’وہ ہالانڈ اور مباپے کے علاوہ ہاری کین سے سے بھی بازی لے گئے ہیں جنہیں دنیا میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالروں کے طور پر جانا جاتا ہے‘۔
اس موقع پر النصر فٹبال کلب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں فٹبالر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’وہ تاریخ لکھنے آئے ہیں‘۔
’النصر کلب کے کپتان نے 54 گول کرکے 2023 میں سب سے زیادہ گول کرنے والے فٹبالر کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے‘۔
 واضح رہے کہ سعودی روشن لیگ میں رونالڈو نے اب تک 20 گول سکور کیے ہیں۔

شیئر: