Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سپریم کورٹ میں پیش کردہ خط میرے ہیں،قطری شہزادہ

  اسلام آباد... پانامہ کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کو قطری شہزادے شیخ حمد بن جاسم کا جوابی خط موصول ہوا ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے خط اوراپنے دستخط کی تصدیق کی ہے۔جے آئی ٹی نے قطری شہزادے کوخط لکھ کرپیش ہونے کا حکم دیا تھا ۔ قطری شہزادے نے جے آئی ٹی کو اپنا جوابی خط بھجوادیا۔ جس میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیش کئے گئے دونوں خطوط اوران پر دستخط میرے ہیں۔ خط اور دستخط کی تصدیق کے بعد جے آئی ٹی میں پیشی کو ضروری نہیں سمجھتا۔ قطری شہزادے کا خط وزارت خارجہ کے توسط سے بھیجا گیا جسے جے آئی ٹی کے حوالے کردیا گیا۔

 

شیئر: