Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برطانیہ کا سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان

سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، عمان اور یو اے ای کے شہریوں کو فروری 2024 کے بعد برطانیہ میں داخلے کے لیے الیکٹرانک ٹریول اتھارائیزیشن (ای ٹی اے) درکار ہوگا (فوٹو: اے ایف پی)
برطانوی حکومت نے سعودی عرب سمیت کئی خلیجی ممالک کو ممالک کو ویزا فری انٹری دینے کا اعلان کر دیا ہے۔
برطانوی ویب سائیٹ ای ٹی اے یو کے کے  مطابق برطانوی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 22 فروری 2024 سے سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، عمان، اور متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کو ویزا کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
برطانیہ نے گلف کوآپریشن کونسل (جی سی سی) کے ممالک اور اردن کے ساتھ ویزا کی پالیسیوں میں بڑی تبدیلیوں کے عزم کے تحت اس پالیسی کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب، بحرین، اردن، کویت، عمان اور یو اے ای کے شہریوں کو فروری 2024 کے بعد برطانیہ میں داخلے کے لیے الیکٹرانک ٹریول اتھارائیزیشن (ای ٹی اے) درکار ہوگا جبکہ قطر کے شہری 15 نومبر 2023 سے برطانیہ میں ای ٹی اے پر داخل ہو رہے ہیں۔
برطانوی حکومت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ای ٹی اے سسٹم کا مقصد ملک میں داخلے کے مراحل کو آسان بنانا ہے۔
اس سسٹم کے تحت برطانیہ آنے والے تمام عمر کے سیاحوں کو الیکٹرانکلی ٹریول پرمٹ کے لیے ایپلائی کرنا پڑے گا جس کی قیمت 10 پاؤںڈ ہے جس کے بعد ٹریول پرمٹ سیاحت اور سفر کے لیے دو سال تک استعمال کیا جا سکے گا۔
خیال رہے گزشتہ برس کے اوائل میں برطانوی حکومت نے نئی ای ٹی اے سکیم کو متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا جو یو کے بارڈر کو 2025 تک ڈیجیٹائز کرنے کا حصہ تھا جس کا مقصد بارڈر سکیورٹی کو بڑھانا ہے۔

شیئر: