Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن میں مہنگے مکانات خریدنے میں سعودی اور اماراتی سرفہرست

’فروخت کئے جانے والے مکانات کی مجموعی مالیت 1.3 بلین پاؤنڈ ہے‘
لندن میں مہنگے اور لگژری مکانات کی خرید وفروخت کرنے والے ایک ادارے نے کہا ہے کہ 2023 میں سے سعودی اور اماراتی شہریوں نے سب سے زیادہ مکانات خریدے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق 2023 کے دوران لندن میں مجموعی طور پر 54 مہنگے مکانات فروخت ہوئے ہیں۔
فروخت کئے جانے والے مکانات کی مجموعی مالیت 1.3 بلین پاؤنڈ ہے جبکہ 2022 میں 49 مکانات فروخت ہوئے ہیں۔
ادارے نے کہا ہے کہ ’لندن میں فروخت کئے گئے 60 فیصد مہنگے مکانات سعودی اور اماراتی شہریوں نے خریدے ہیں‘۔
’دوسرے اور تیسرے نمبر پر امریکی اور چینی شہری آتے ہیں جنہوں نے مہنگے مکانات خریدے ہیں‘۔
 

شیئر: