Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزہ متاثرین : سعودی عرب کا 37 واں طیارہ العریش پہنچ گیا

مصر کے العریش شہر سے سامان غزہ پٹی کے متاثرین میں تقسیم کیا جاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے سعودی عرب کا 37 واں طیارہ امدادی سامان لے کر مصر العریش ہوائی اڈے پرپہنچ گیا۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق شاہ سلمان مرکز کی جانب سے جاری مہم کے تحت جمعہ کو العریش پہنچے والی سعودی طیارے میں 23 ٹن امدادی سامان بھیجا گیا ہے۔
غزہ پٹی کے متاثرین کے لیے بھیجے جانے والے امدادی سامان میں طبی ضرورت کی اشیا ، ادویات ، کھانے پینے کا سامان اور موسم سرما کے حوالے سے گرم کپڑے اور دیگر سامان شامل ہے۔
واضح رہے شاہ سلمان امدادی مرکز کی جانب سے غزہ پٹی کے فلسطینی بھائیوں کی مدد کے لیے فضائی اور سمندری راستے سے امدادی مہم جاری ہے۔
مصر کے العریش ایئرپورٹ پر پہنچنے والے امدادی طیارے سے سامان کو اتار کروہاں قائم ہنگامی مرکز میں رکھا جاتا ہے جہاں سے ٹرکوں کے ذریعے غزہ پٹی کے متاثرین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔
سعودی امدادی ٹیموں کے ساتھ مصری ہلال الاحمر کے اہلکار بھی امدادی سامان کی وصولی اور تقسیم میں معاونت کرتے ہیں۔

شیئر: