Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’مرتے دم تک کام کیا‘، ہسپتال کے بیڈ سے طلبا کے پیپر چیک کرنے والے ٹیچر

ایلیہاندرو نوارو نامی اس ٹیچر کا تعلق امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ڈیل رِیو سے تھا (فوٹو: فیسبک)
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ایسے ٹیچر کے بارے میں پوسٹ دوبارہ سے وائرل ہے جو بسترِ مرگ پر ہونے کے باوجود طلبا کے گریڈ لگا رہے ہیں۔
انڈین ٹی وی چینل این ڈی ٹی وی کے مطابق بسترِ مرگ پر ہونے کے باوجود اپنے فرائض پورے کرنے والے اس ٹیچر کی فوٹو اُن کی بیٹی ساندرا وینیگس نے 2020 میں شیئر کی تھی جو ایک مرتبہ پھر سے انسٹاگرام پر وائرل ہو گئی ہے۔
تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شدید علالت کے باوجود یہ ٹیچر ہسپتال کے ایمرجنسی رُوم میں منتقل ہونے کے بعد اپنے ساتھ لیپ ٹاپ لے کر موجود ہے اور اُس پر اپنے طلبا کے گریڈ لگا رہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق تمام سٹوڈنٹس کی گریڈنگ کرنے کے بعد اس ٹیچر کا اگلے روز انتقال ہوگیا تھا۔
بسترِ مرگ پر بھی اپنے فرائض پورے کرنے والے ایلی ہاندرو نوارو نامی اس ٹیچر کا تعلق امریکی ریاست ٹیکسس کے شہر ڈیل رِیو سے ہے۔
دوسری جانب انسٹاگرام پیج ’ناٹ کامن فیکٹس‘ کی وائرل اس پوسٹ کو 71 ہزار سے زائد صارفین کی جانب سے لائک کیا جا چکا ہے جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں صارفین تبصرے بھی کر رہے ہیں۔
مِشیل لِی نے اپنے تبصرے میں لکھا ’اس پوسٹ سے میرا دل ٹوٹ رہا ہے۔ خدا اس پیارے شخص کو جنت میں جگہ دے۔‘
چیلسی اپنے تبصرے میں لکھتی ہیں کہ ’یار، کچھ اساتذہ کی تنخواہ بہت کم ہوتی ہے یا انہیں پذیرائی نہیں ملتی۔‘
مارکس آرمسٹرونگ نے تبصرہ کیا کہ ’بندے نے مرتے دم تک کام کیا ہے۔‘
سکاٹ روئے نے تبصرہ کیا کہ ’نہیں، کوئی بھی کام اتنا اہم نہیں ہوتا۔‘ 

شیئر: