طائف میں رہائش کو کارخانہ بنانے والے 9 افراد گرفتار
’مذکورہ رہائش گاہ میں سعودی ثوب سینے کا کام ہوتا تھا جہاں متعدد کاریگر اور کارکن تھے‘ ( فوٹو: سبق)
طائف میونسپلٹی نے 9 غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اپنی رہائش کو غیر قانونی طور پر کارخانہ بنا رکھا تھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کارروائی طائف کے مغربی محلوں میں ہوئی ہے جہاں خفیہ اطلاع ملنے پر رہائش گاہ پر چھاپہ مارا گیا۔
طائف میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’مذکورہ رہائش گاہ میں سعودی ثوب سینے کا کام ہوتا تھا جہاں متعدد کاریگر کام کرتے تھے‘۔
’کارخانہ نما رہائش گاہ میں ایک شخص ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا جبکہ ایک شخص ملازمین کے لیے کھانا بناتا تھا‘۔
میونسپلٹی نے کہا ہے کہ ’تمام افراد کو گرفتار کرکے رہائش گاہ کو سیل کردیا گیا ہے جبکہ مالک مکان کو طلب کیا گیا ہے‘۔