Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القطیف کے 400 برس پرانے گھر، جو آج بھی فن تعمیر کا شاہکار ہیں

دور دور سے سیاح القطیف کے پرانے گھروں کو دیکھنے آتے ہیں (فوٹو العربیہ نیٹ)
مشرقی سعودی عرب کی معروف کمشنری القطیف کے تاریخی محلوں کے گھر 400 برس سے کہیں زیادہ پرانے ہیں۔ 
یہ اسلامی فن تعمیر کی خوبیوں سے آراستہ ہونے کے ساتھ قطیف کی تعمیراتی شناخت بھی رکھتے ہیں۔ 


عرب معاشروں میں گھروں کی سجاوٹ کا کلچر بہت پرانا ہے (فوٹو العربیہ نیٹ)

العربیہ نیٹ کے مطابق قطیف کے گھروں کا فن تعمیر مسلم معاشروں میں بڑا مقبول ہوا۔ یہاں آنے جانے والے تاجروں نے القطیف کے گھروں کے گل بوٹوں اور طرز تعمیر سے متاثر ہو کر اپنے ہاں بھی ایسے ہی مکانات تعمیر کرائے۔ 
القطیف کا محل وقوع سٹریٹیجک نوعیت کا ہے۔ یہ بحیرہ عرب اور بحیرہ احمر کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے پل کا کام کرتا رہا ہے۔ 


گھروں کے خوبصورت نقش و نگار کو آج بھی پسند کیا جاتا ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)

قدیم فن تعمیر کے سکالر اسماعیل ھجلس نے کہا کہ عرب معاشروں میں گھروں کی سجاوٹ کا کلچر ایک دوسرے سے مشابہت رکھتا ہے۔
ھجلس کا کہنا تھا کہ قطیف کے لوگ اپنے گھر بڑے اہتمام سے تیار کراتے تھے۔ یہاں موجود تاریخی گھر خوبصورت نقش و نگار سے مزین ہیں جنہیں آج بھی پسند کیا جاتا ہے۔ 


سیاح ان گھروں کو دیکھنے آتے ہیں اور تعریف کرتے ہیں, (فوٹو العربیہ نیٹ)

اسماعیل ھجلس نے بتایا کہ  قطیف کے یہ تاریخی گھر نہایت اہم خصوصیات کے حامل ہیں۔ سب سے پہلے تو ان کی دیواروں کی موٹائی بہت زیادہ ہوتی ہے جو گرمی کو روکتی ہیں۔
معروف سکالر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ان گھروں کے صحن اس طرح سے تیار کیے گئے تھے کہ ان میں ہوا کے داخلے کا بہترین انتظام تھا۔ اس لیے یہ گھر ٹھنڈے رہتے تھے۔
ھجلس نے بتایا کہ یہ قدیم گھر آج بھی  فن تعمیر کا اہم شاہکار ہیں۔ اس لیے سیاح انہیں دیکھنے آتے ہیں اور تعریف کیے بغیر نہیں رہ پاتے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: