Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کی تاریخی عمارتوں کے روشندان، قدیم ثقافت کی علامت

جدہ کے تاریخی علاقے کی امتیازی پہچان عمارتوں کے روشندان ہیں( فوٹو العربیہ)
جدہ شہر کے پرانے علاقے کی عمارتوں کے چھجے اور ان کے روشندان قدیم تاریخی شہر کی ثقافت کی روشن علامت مانے جاتے ہیں۔  
العربیہ نیٹ کے مطابق جدہ کے  تاریخی علاقے کی عمارتوں کی امتیازی پہچان اس کے وہ روشندان ہیں جو عمدہ لکڑیوں سے بنے ہوئے ہیں۔

جدہ میں لکڑیوں کے  روشندانوں کی رونق اور جمال کی روایت زوال پذیر ہے۔ (فوٹو العربیہ)

ان سے روشنی اور صاف ہوا کا کام لیا جاتا رہا ہے۔ یہ روشندان قدیم اسلامی فن تعمیر کی پہچان ہیں۔ انہیں نہایت خوبصورت اور پیچیدہ انداز میں ڈیزائن کیا جاتا رہا ہے۔ 
جدہ میں لکڑیوں کے  روشندانوں کی رونق اور جمال کی روایت زوال پذیر ہے۔ 
سعودی فوٹو گرافر ’محمد باحویرث‘ نے تاریخی جدہ  کے گھروں کے روشندانوں کی فوٹو گرافی کرکے انہیں لازوال بنادیا ہے۔ 

لکڑی کے روشندانوں کی روایت حجاز کے علاقےمیں سیکڑوں برس سے  ہے(فوٹو العربیہ)

’محمد باحویرث کا کہنا ہے کہ قدیم اور تاریخی عمارتوں کی سیاحت کے لیےآنے  والے روشندان دیکھ کر ششدر رہ جاتے ہیں۔ وہ ان کے توسط سے قدیم سماجی زندگی کے طرز اور یادوں کی خوشبو محسوس کیے بنا نہیں رہ پاتے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ لکڑی کے روشندانوں کی روایت حجاز کے علاقے کے فن تعمیر کا وہ امتیازی نشان ہے جو سیکڑوں برس سے چلا آرہا ہے۔ 

شیئر: