Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران کے جنوب مشرقی شہر میں بم دھماکہ، جانی نقصان نہیں ہوا

سرباز روڈ ایرانشہر میں ہونے والے دھماکے کے ذمہ داروں کی تلاش جاری ہے۔ فوٹو عرب نیوز
ایران کے جنوب مشرقی شہر ایرانشہر کے قریب ایک دیسی ساختہ بم کا دھماکہ ہوا ہے، جس سے کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
برطانوی نیوز ایجنسی روئٹرز کے مطابق ایران کی نیم سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے اطلاع دی ہے کہ یہ دھماکہ منگل کی صبح سنا گیا۔
تسنیم نیوز نے مزید بتایا ہے کہ بم دھماکہ ایرانشہر سرباز روڈ کے قریب  ہوا ہے اور حکام فی الحال اس حادثے کے ذمہ داروں کی تلاش کر رہے ہیں۔

شیئر: