Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنگ سلمان اکیڈمی میں عربی لینگوئج کلاسز کا آغاز

عربی عالمی زبان ہے جو قدیم اور اعلی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز
کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی فار دی عربی لینگوئج نے حال ہی میں ریاض کے ابجد سنٹر میں غیر مقامی افراد کے لیے عربی لینگوئج پروگرام شروع کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی وژن 2030 کے تحت صلاحیتوں میں ترقی کے پروگرام میں اس وقت 41 ممالک کے 150 طلباء داخلہ لے رہے ہیں۔
سعودی عرب میں رہائش پذیر غیر عرب کے لیے یہ لینگوئج پروگرام عربی زبان اور عرب ثقافت کے فروغ کے لیے مستحکم اقدام کی نشاندہی کرتا ہے۔
پروگرام کو A1، A2 اور B1 ، B2 کے ساتھ چار حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے، ہر سیشن دو ماہ پر محیط ہو گا جس میں کل 160 تعلیمی گھنٹے یا 20 گھنٹے فی ہفتہ کلاسز ہوں گی۔
اس تعلیمی پروگرام میں ثقافتی فروغ کی سرگرمیاں بھی  رکھی گئی ہیں۔
تعلیمی پروگرام میں حصہ لینے والے کورس مکمل ہونے تک عربی گرائمر، الفاظ ، آواز، ہجے اور عرب ثقافت کے اہم پہلوؤں کی شناخت کے قابل بھی ہو جائیں گے۔
عربی لینگوئج پروگرام میں حصہ لینے والے کورس کے اختتام پر لکھنے اور بولنے کے قابل ہوں گے اور عام حالات میں موثر طریقے سے بات چیت کر سکیں گے۔

لینگوئج پروگرام میں41 ممالک کے 150 طلباء داخلہ لے رہے ہیں۔ فوٹو گیٹی امیج

ابجد سنٹر فار ٹیچنگ عربی کے اس پروگرام کے تحت غیر ملکی افراد کے لیے اعلیٰ معیار اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ تعلیم  دینے کی کوشش ہے۔
ابجد سنٹر کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ عربی زبان سیکھنے والوں کو علاقائی رسم و رواج اور روایات کے بارے میں معلومات کے ساتھ مقامی ثقافت اور تاریخ کی بابت علم میں اضافہ ہو۔

عربی زبان ثقافت کے اصل ماحول اور فطری ابلاغی عمل سے جوڑتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

کنگ سلمان گلوبل اکیڈمی کے سیکرٹری جنرل عبداللہ الوشمی نے  بتایا ہے کہ عربی عالمی زبان ہے جو قدیم اور اعلی ثقافت کی نمائندگی کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام غیر ملکی زبانوں کی تعلیم کے لیے جدید ترین بین الاقوامی معیار پر مبنی ہے اور زبان سیکھنے سے اس کی ثقافت کے ساتھ اصل ماحول اور فطری ابلاغی عمل سے جوڑتا ہے۔
 

شیئر: