Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بدھ کو سونے کے نرخوں میں کمی

21 قیراط ایک گرام سونا 213.60 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا (فوٹو: روئٹرز)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں بدھ 17 جنوری 2024 کو کاروبار کے آغاز پر سونے کے نرخوں میں معمولی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تواصل ویب کے مطابق 21 قیراط ایک گرام سونا 213.60 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔ بدھ کو کاروبار کے اختتام  پرسونے کے نرخ 216.29 ریال ریکارڈ کیے گئے تھے۔
24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 244.00 ریال، 22 قیراط ایک گرام 223.60 اور 18 قیراط 183.08 ریال رہی ہے۔
21 قیراط 8 گرام گنی 2,076.40 ریال، 22 قیراط 2,175.28 ریال جبکہ 24 قیراط 8 گرام  گنی کی قیمت 2,373.03 ریال رہی۔

شیئر: