Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس آر ایم جی نئی ڈیجیٹل اپروچ کے ذریعے ترقی، تبدیلی کی حکمت عملی کو تیز کرے گا

ایس آر ایم جی کی سی ای او جمانا الراشد نے کہا کہ ’گذشتہ تین برسوں میں ایس آر ایم جی کی کامیابیوں پر ہمیں فخر ہے۔‘ (فائل فوٹو: فوربز)
مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ (ِمینا) کے خطے کے سب سے بڑے میڈیا گروپ سعودی ریسرچ اور میڈیا گروپ (ایس آر ایم جی) نے الرياضية، الاقتصادية اور ملیالم نیوز کے لیے ایک نئی خصوصی ڈیجیٹل اپروچ کے آغاز کے ساتھ اہم آپریشنل تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے۔ یہ تبدیلیاں 19 جنوری 2024 سے نافذ العمل ہوں گی۔
عرب نیوز کے مطابق ایس آر ایم جی نے کئی نئے ایڈیٹرز انچیف، ڈپٹی ایڈیٹرز انچیف اور اسسٹنٹ ایڈیٹرز ان چیف کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔
یہ اعلان ایس آر ایم جی کی ڈیجیٹل تبدیلی، ترقی اور توسیع کی حکمت عملی کے ساتھ ہم آہنگ ہے، جو دنیا بھر کے صارفین کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے صحافیوں اور میڈیا کے پیشہ ور افراد کی اگلی نسل کی تربیت کے لیے گروپ کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔
یہ فیصلہ ڈیجیٹل، سماجی اور آڈیو ویژول میڈیا پلیٹ فارمز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ علاقائی میڈیا کے استعمال کی عادات میں نمایاں تبدیلی کی بھی عکاسی کرتا ہے۔
یہ پیش رفت جہاں ایس آر ایم جی کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنائے گی وہیں آڈیو، ویڈیو اور تحریری فارمیٹس میں اختراعی ڈیجیٹل مصنوعات کی تیاری میں معاونت کرے گی۔ یہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مشتہرین کے لیے نئے اور متنوع مواد کی پیشکش اور مارکیٹنگ کے مواقع پیدا کرے گا۔
ایس آر ایم جی نے میڈیا کارکنان اور صحافیوں کی اگلی نسل کو بااختیار بنانے کے لیے ایڈیٹر انچیف کی سطح پر کئی تقرریوں کا اعلان کیا ہے۔
ان نئی تقرریوں کے بعد ابراہیم حمیدی عرب دنیا کے معروف کرنٹ اور سیاسی امور کے میگزین المجلة کے چیف ایڈیٹر مقرر ہو گئے ہیں۔ ان کا صحافتی تجربہ 22 سال پر محیط ہے اور وہ اس سے قبل وہ الحياة اخبار میں مختلف ادارتی عہدوں پر کام کر چکے ہیں جس میں دمشق میں ڈائریکٹر پبلی کیشن کا عہدہ بھی شامل ہے۔ ابراہیم حمیدی سنہ 2017 سے الشرق الأوسط میں سینیئر سفارتی ایڈیٹر اور لکھاری کی حیثیت سے شام اور اس سے وابستہ امور کو دیکھ رہے تھے۔
فہیم الحامد کو ملیالم نیوز، اردو نیوز اور انڈپینڈنٹ اردو کے لیے ادارتی امور کا جنرل سپروائزر مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے سیاسی صحافت میں تین دہائیوں سے زیادہ کے تجربے کے ساتھ، مشرق وسطیٰ اور جنوبی ایشیائی امور کو کور کیا ہے۔
محمد البيشي کو سعودی عرب میں بلومبرگ کے ساتھ اشرق بزنس کے منیجنگ ایڈیٹر کے طور پر ان کے موجودہ عہدے کو برقرار رکھنے کے علاوہ، الاقتصادیہ کا قائم مقام ایڈیٹر انچیف مقرر کیا گیا ہے۔
وہ اشرق الاوسط، الاقتصادیہ اور اشرق بزنس ود بلومبرگ میں ادارتی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
ایس آر ایم جی نے اعلیٰ معیار کے ادارتی عمل کو برقرار رکھنے اور جدید میڈیا مواد تخلیق کرنے کے لیے کئی نئے اسسٹنٹ ایڈیٹرز اِنچیف اور ڈپٹی ایڈیٹرز انچیف کا تقرر کیا ہے۔
محمد ھانی کو عرب دنیا کے محمد ہانی کو عرب دنیا کے معروف بین الاقوامی اخبار اشرق الاوسط کا ڈپٹی ایڈیٹر انچیف مقرر کیا گیا ہے۔ ھانی نہایت تجربہ کار صحافی ہیں اور الحياة اخبار میں کئی اہم ادارتی عہدوں پر کام کر چکے ہیں۔
زید بن کمی کو الشرق الاوسط کا ایڈیٹر انچیف تعینات کیا گیا ہے۔ اس سے قبل وہ الاقتصادیہ کے اسسٹنٹ ایڈیٹر انچیف اور الشرق الاوسط میں اکنامک نیوز کے ڈائریکٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ سعودی عرب میں 2009-2010 کے دوران الشرق الاوسط کے مینجنگ ایڈیٹر تعینات تھے۔ انہیں پرنٹ اور ویڈیو جرنلزم کا تجربہ حاصل ہے اور معاشیات میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ وہ کئی بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کر چکے ہیں جہاں انہوں نے اپنی وسیع اور متنوع مہارتوں کا اظہار کیا۔
نور نقلی کو عرب نیوز کا ڈپٹی ایڈیٹر انچیف تعینات کیا گیا ہے جو مختلف اداراتی امور خدمات سرانجام دیتی رہی ہیں۔ نور نقلی نے  سنہ 2020 میں عرب نیوز فرنچ کے ڈیجیٹل ورژن کے لانچ میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ وہ کئی اہم سیاسی شخصیات کے انٹرویوز کر چکی ہیں جن میں امریکہ کے موسمیاتی تبدیلی کے خصوصی ایلچی جان کیری اور یوکرین کے وزیر خارجہ دمترو کلوبا شامل ہیں۔ نور نقلی اعلیٰ سطح کی کانفرنسوں کی خصوصی کوریج کرتی رہی ہیں اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے عالمی دوروں کے دوران بھی میڈیا وفود کا حصہ رہی ہیں۔
مئی الشریف کو انڈیپنڈنٹ عریبیہ کا اسسٹنٹ ایڈیٹر انچیف تعینات کیا گیا ہے، جو اس سے قبل اسی ادارے میں کئی ادارتی خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اس سے قبل وہ ریاض آفس میں سپروائزنگ مینجر کے طور پر تعینات تھے۔ کنٹینٹ کریشن ڈپارٹمنٹ میں اپنی ملازمت کے دوران، مئی الشریف نے کئی پراجیکٹس اور ڈاکومنٹریز پر کام کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے ادارے کے سوشل میڈیا کے اکاؤنٹس کی نگرانی بھی کی اور ابتدائی دنوں ادارے کے قیام اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کیا۔
ایس آر ایم جی کی سی ای او جمانا الراشد نے کہا: ’گذشتہ تین برسوں میں ایس آر ایم جی کی کامیابیوں پر ہمیں فخر ہے، جو ہم نے تبدیلی کی سٹریٹیجی اور بلند حوصلہ ترقی کے جذبے کے ساتھ شروع کی تھی۔ ہماری سٹریٹیجی صارفین کی جانب سے درست، فصیح، قابل اعتبار اور اعلیٰ درجے کے مواد کی مانگ کے حوالے سے ترتیب دی گئی تھی، اور ہمارا عزم گروپ کی صحافتی تاریخ کو جدید مواد اور سہولیات کے ذریعے  مزید مستحکم بنانا ہے۔
ایس آر ایم جی میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے اہم اقدام کے حوالے سے جمانا الراشد نے زور دیتے ہوئے کہا کہ گروپ کی ترقی اور توسیع کی سٹریٹیجی خطے کے ابلاغ عامہ کے منظرنامے میں مسابقت قائم رکھتے ہوئے اپنے متنوع صارفین کی ضرورت کو پورا کرنا ہے، جس کے لیے نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو بروئے کار لانا ہے۔‘

شیئر: