Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی الیکٹرک کمپنی کی نئی ڈیجیٹل سروسز 

ایپ سے صارفین کو کافی سہولت ہوگی (فوٹو، ایکس اکاونٹ)
سعودی الیکٹرک کمپنی نے کہا ہے کہ صارفین کی سہولت کے لیے نئی الیکٹرک ایپلی کیشن جاری کی ہے ۔
ایپ کو نئے انداز سے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کے ذریعے صارفین کافی سہولت ہو گی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی الیکٹرک کمپنی کی نئی ایپلی کیشن صارفین کو کمپنی کی بہت سی منفرد خدمات تک رسائی کی سہولت دے گی ۔ علاوہ ازیںصارفین اپنے کام ریکارڈ وقت میں کسی دشواری کے بغیر کراسکتے ہیں۔ 
سعودی الیکٹرک ایپلی کیشن کو (iCXA™23) 2023 کے حوالے سے چاندی اور کانسی کے ایوارڈ ملے ہیں۔ 
(iCXA™23) صارفین کے حوالے سے دنیا کے قدیم اور عظیم ترین ایوارڈ میں سے ایک ہے۔ 

شیئر: