Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کے مشترکہ عسکری تربیتی پروگرام کا آغاز

پاکستانی فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری تربیتی پروگروام کا آغاز ہو گیا ہے۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر  کے مطابق ’ملتان کور کے زیر اہتمام اوکاڑہ گیریژن میں پاک فوج اور رائل سعودی لینڈ فورسز کی مشترکہ عسکری ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا۔‘
اتوار کو بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ ٹریننگ کے آغاز پر دونوں ممالک کے فوجی دستوں نے بہترین عسکری ڈرل پیش کی۔
جاری کیے گئے بیان کے مطابق اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی پرچم کی رونمائی کے دوران قومی ترانوں کی دھُن بھی بجائی گئی۔
افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی گیریژن کمانڈر تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ تربیتی پروگرام کے ذریعے دونوں ممالک کی افواج کے دستوں کو کلاس روم سیشنز اور اجتماعی جنگی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع ملے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق افتتاحی تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی نے دونوں ملکوں کی افواج کے افسروں اور جوانوں کو مشترکہ ٹریننگ کے بیجز لگائے۔

شیئر: