Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایجار پورٹل سے مالکان کو کرائے کی رقم کیسے ملے گی؟

ایس ایم ایس کے ذریعے کرایے کی وصولی کی اطلاع دی جا رہی ہے( فوٹو: اخبار24)
ایجار پورٹل نے کرایہ داروں کی جانب سے کرایے کی رقم جمع کرائے جانے پر مالکان کو ایس ایم ایس کے ذریعے کرایے کی وصولی کی اطلاع دینا شروع کردی۔
پورٹل کا کہنا ہے کہ’ پانچ دن کے اندر کرایے کی رقم مالکان کے اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے گی۔‘
سبق ویب کے مطابق اس سے قبل ایجار پورٹل کی توجہ اس طرف مبذول کرائی گئی تھی کہ کرایہ داروں سے ملنے والی رقم پانچ ورکنگ ڈیز کے اندر مالکان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کردی جائے اور کرایہ ملتے ہی مالکان کو ایس ایم ایس کے ذریعے مطلع کیاجائے۔
متعدد مالکان کا کہنا ہے’انہیں ایجار پورٹل سے ایس ایم ایس ملے ہیں جن میں انہیں کرایے کی رقم ملنے اور پانچ روز کے اندر رقم بینک اکاؤنٹ میں منتقل کرنے کے حوالے سے اطلاع دی گئی ہے۔‘

شیئر: