Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دمام میں ’فیصلیہ نائٹس‘ میلہ ، 45 دن جاری رہے گا

یوکرینی سرکس کے علاوہ علاقائی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے(فوٹو، سبق نیوز)
دمام میں یتیم بچوں کی فلاح وبہبود اور ضرورت مند خاندانوں کی امداد کے لیے  ’فیصلیہ نائٹس‘ میلے کا آغاز کردیا گیا۔ میلہ 45 روز تک جاری رہے گا۔
سبق نیوز کے مطابق میلے کے نگران ترکی السبیعی نے بتایا کہ میلے کا نام فیصلیہ اسی علاقے کی نسبت سے رکھا گیا ہے جہاں یہ میلہ لگایا گیا ہے۔ میلے کا مقصد یتیم بچوں کی کفالت کرنے والے اداروں کو تعاون فراہم کرنا ہے۔
میلے میں مختلف تفریحی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں یوکرینی سرکس کے علاوہ علاقائی رقص اور قومی گیت کے پروگرام بھی شامل ہیں علاوہ ازیں میلے میں علاقے کے ان خاندانوں کو خصوصی اسٹالز فراہم کیے گئے ہیں جو مقامی مصنوعات کو گھریلو سطح پرتیار کرتے ہیں۔

میلے میں گھریلو صنعت کو فروغ دینے کے لیے اسٹالز لگائے گیے ہیں(فوٹو، سبق نیوز)

میلے میں ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا خصوصی انتظام کیا گیا ہے۔ بچوں کے لیے تفریحی پارک ، اشیائے خورونوش کے اسٹالز ، ملبوسات ، پرفیومز کی دکانیں اور دیگر سرگرمیاں شامل ہیں۔

شیئر: