Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سمندر میں لاپتہ سعودی ماہی گیر کی تلاش جاری

ماہی گیری کے لیے سمندر میں پندرہ کلو میٹر آگے تک چلے گئے تھے (فوٹو: اخبار24)
سعودی عرب کی رابغ کمشنری کی تحصیل مستورہ کے سمندر میں لاپتہ شہری کی تلاش سو سے زیادہ غوطہ خوروں کی مدد سے گیارہوں روز بھی جاری رہی۔
العربیہ اور اخبار24 کے مطابق حمید الظاہری ماہی گیری کے لیے گھر سے نکلے اور سمندر میں پندرہ کلو میٹر آگے تک چلے گئے تھے۔
امدادی ٹیم کے ممبر بندر فرید خشیم نے بتایا کہ  لاپتہ ماہی گیر کی عمر 65 سال ہے۔ سمندر میں جس جگہ  لاپتہ ہوا ہے وہ بہت  سے سمندری غاروں پر مشتمل ہے تلاش کا کام آسان نہیں۔
وہ مستورہ تحصیل کے الفواھہ کے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے گئے تھے۔ جہاں سے ان کی کشتی ملی ہے
 اخبار 24 سے بات کرتے ہوئے غوطہ خوروں کے انسٹرکٹر اور رضا کار کی حیثیت سے شریک کیپٹن محمد الزہرانی نے کہا کہ علاقہ کی وسعت، ناہمواری اور پتھریلی سطح کی وجہ سے سرچ آپریشن ابھی تک نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوسکا۔ 
لاپتہ شخص حمید الظاہری کے رشتہ دار ایمن الظاہری نے بتایا  ان آخری رابطہ اپنے بھائی سے سمندر میں جانے کچھ گھنٹے قبل ہوا تھا۔
انہوں نے مزید کہا  حمید الظاہری ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہر مہینے تین سے چار مرتبہ مچھلیاں پکڑنے کے غرض سے اپنے دوستوں کے ہمراہ سمندر کا رخ کرتے تھے۔
اس مرتبہ ان کے دوست الگ کشتی پر تھے جبکہ وہ خود علیحدہ کشتی پر اکیلے سوار تھے، ان کے دوستوں نے اپنے لوکیشن بدلی اور وہ ان تک پہنچنے کی کوشش کررہے تھے کہ وہ لاپتہ ہوگئے۔ 

شیئر: