Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ خالد بن سلمان سے برطانیہ اور سلواکیہ کے وزیر دفاع کی ملاقات، دفاعی تعاون کا جائزہ

متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اتوار کو ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کے موقع پر جمہوریہ سلواکیہ کے نائب وزیر اعظم اور وزیر دفاع رابرٹ کلینک نے ملاقات کی ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستانہ تعلقات کا جائزہ اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر دفاع شہزادہ عبدالرحمن بن محمد بن عیاف، سعودی چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل فیاض بن حامد الرویلی، معاون وزیر دفاع انجینیئر طلال بن عبداللہ العتیبی بھی موجود تھے۔
علاوہ ازیں سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے اتوار کو ریاض میں عالمی دفاعی نمائش کے موقع برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس نے بھی ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں دوست ممالک کے درمیان سٹریٹجک پارٹنر شپ اورعالمی دفاعی نمائش میں مملنہ مواقع کا جائزہ لیا گیا۔
دونوں وزرائے دفاع نے دفاعی شعبے میں تعاون، اہم ترین علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت سمیت مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شیئر: