Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ڈرون تیار کرنے والی فیکٹری کا افتتاح

فیکٹری میں سالانہ 120 ڈرون تیار ہوں گے۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی جنرل اتھارٹی فار ملٹری انڈسٹریز نے ریاض میں ’انٹرا‘ ٹیکنالوجیز کمپنی کے تعاون سے ڈرون طیاروں کی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔
اخبار 24 کے مطابق انٹرا ٹیکنالوجیز سالانہ 120 ڈرون تیار کرے گی۔ فیکٹری کے قیام سے ڈرون طیاروں کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔


انٹرا کمپنی ڈرون تیار کرنے میں عالمی شہرت رکھتی ہے۔ (فوٹو ایس پی اے)

واضح رہے کہ انٹرا کمپنی جدید ٹیکنالوجیز سے آراستہ ڈرون تیار کرنے میں عالمی شہرت رکھتی ہے اور سعودی وزارت دفاع کے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے۔
انٹرا کمپنی عالمی معیار کے مطابق کوالٹٰی اور سلامتی کے اصول کو مد نظر رکھتے ہوئے مختلف اقسام کے ڈرون تیار کرتی ہے جس میں 25 میٹر طویل ڈرون کے ڈھانچے، ڈیزائن اور تیاری شامل ہے۔
واضح رہے کہ مملکت میں اس فیکٹری کے قیام سے مشرق وسطی میں ڈرون ٹیکنالوجی میں نئی تبدیلیاں آئیں گی۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: