Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دفاعی نمائش سے اظہار یکجہتی ، جوازات کی امیگریشن اسٹمپ

جوازات کی جانب سے بھی نمائش میں خصوصی اسٹال لگایا گیا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
وزارت داخلہ کے ذیلی ادارے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ ’جوازات‘ کی جانب سے ریاض میں منعقدہ عالمی یوم دفاع 2024 کے دوسرے ایڈیشن کے موقع پر خصوصی امیگریشن اسٹمپ متعارف کرائی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق ریاض میں منعقدہ یوم دفاع کے حوالے سے جاری چار روزہ نمائش کے موقع پراظہار یکجہتی کرتے ہوئے جوازات کی جانب سے ریاض کے شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پرمسافروں کے لیے امیگریشن کی خصوصی اسٹمپ لگائی جارہی ہے جس سے یوم دفاع کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔
واضح رہے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی نمائش میں اپنا خصوصی اسٹال ’مقدام‘ کے عنوان سے لگایا گیا ہے۔ جوازات کے اسٹال پر مصنوعی ذہانت کےاستعمال کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔

شیئر: