Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم الوطنی پر مسافروں کے پاسپورٹ پر خصوصی مہر

’مسافروں کے پاسپورٹ پر یوم الوطنی کی مہر سفر کو یادگار بنادے گی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے 93 ویں یوم الوطنی کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی مہر جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سعودی عرب کے تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کے پاسپورٹ پر یوم الوطنی کا لوگو’نحلم و نحقق‘ یعنی ہم خواب دیکھتے ہیں اور اسے حقیقت بناتے ہیں کی خصوصی مہر لگائی جارہی ہے۔
محکمہ پاسپورٹ نے کہا ہے کہ ’مسافروں کے پاسپورٹ پر یوم الوطنی کی مہر سفر کو یادگار بنادے گی‘۔
واضح رہے کہ آج 23 ستمبر کو سعودی عرب کا 93 واں یوم الوطنی ہے جس پر ملک بھر میں جشن منایا جارہا ہے۔

شیئر: