Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جعلی ڈگری پر غیرملکی کو ایک برس قید

نامعموم یونیورسٹی کی ڈگری کو معروف جامعہ کی ڈگری ظاہر کیا گیا تھا(فوٹو، ایکس )
 اعلی تعلیمی اسناد میں جعل سازی کرنے والے غیرملکی کو ایک برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔ ملزم نے جعلی انجینئرنگ کی ڈگری پیش کی تھی۔
اخبار 24 کے مطابق ادارہ پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ عرب ملک سے تعلق رکھنے والے ایک غیرملکی کے کیس کو تحقیقات کے لیے پیش کیا گیا جس پرالزام تھا کہ اس نے ایک عام و غیرمعروف جامعہ کی سند کو اپنے ملک کی بڑی انجینئرنگ یونیورسٹی کی سند ظاہر کرتے ہوئے اسے اپنے نام سے پیش کیا تھا۔
ملزم کی جانب سے پیش کی جانے والی سند کی تحقیقات کرانے پر معلوم ہوا کہ وہ جعلی تھی۔ ملزم نے ڈگری پر اپنا نام اور دیگر تفصیلات درج کرکے اسے اپنی سند ظاہر کیا تھا۔
جرم ثابت ہونے پر ملزم کو محکمہ تحقیقات و استغاثہ نے ایک برس قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ سزا کی مدت مکمل ہونے کے بعد اسے ملک بدر بھی کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے مملکت میں انجینئرنگ و دیگر اہم پیشوں کے لیے مصدقہ ڈگری کا ہونا ضروری ہے ۔
ڈگری کو سعودی انجینئرنگ کونسل کی جانب سے تصدیق کرایا جاتا ہے جس کے بعد پیشہ ورانہ لائسنس جاری کیا جاتا ہے۔

شیئر: