Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نگران وزیر دفاع کا ’حرا ثقافتی محلے‘ کا دورہ

وزیر دفاع کو یادگاری تحائف بھی دیئے گئے (فوٹو، ایس پی اے)
پاکستانی نگران وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل انور علی حیدر نے مکہ مکرمہ میں ’حرا ثقافتی محلے‘ کا دورہ کیا ۔ میوزیم میں رکھی گئی نادر اشیا کے حوالے سے انہوں نے دلچسپی کا اظہار کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مکہ مکرمہ میں ثقافتی محلہ قائم کیا گیا ہے جہاں اسلامی تاریخ اور نزول وحی کے حوالے سے بنیادی معلومات کو دستاویزی شکل میں دکھایا گیاہے۔
ثقافتی محلے میں لگائی گئی نمائش میں مکہ مکرمہ کے مختلف مقامات کی مجسم عکاسی بھی کی گئی ہے جن میں غار حرا اور شہر مقدس کے مختلف اسلامی تاریخی مقامات کے مجسم ماڈلز بنائے گئے ہیں جنہیں دیکھ کر زائرین کو ان مقامات کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل ہوتی ہیں۔
پاکستانی وزیر دفاع نے نمائش میں رکھے گئے ماڈلز کا مشاہدہ کیا اور ان میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔ نمائش سے جاتے وقت انہیں یادگاری تحائف بھی دیئے گئے۔

شیئر: