Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی طرف سے صومالیہ میں حملے کی مذمت

’حملے میں مقامی فوجیوں کے علاوہ امارات اور بحرین کے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب نے صومالیہ کے دارالحکومت موغا دیشو میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت خارجہ نے بیان میں کہا کہ ’صومالیہ میں دہشت گرانہ حملے میں مقامی فوجیوں کے علاوہ امارات اور بحرین کے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس ہے‘۔
وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے ہر شکل کو مسترد کردیا ہے۔
وزارت خارجہ صومالیہ، امارات اور بحرین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور ہلاک شدگان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی ہے۔

شیئر: