نایاب عرب ٹائیگر کو بچانے کے لیے سکالر شپ پروگرام
’عرب ٹائیگر کی نسل کی حفاظت اور ماحولیات میں توازن پیدا کرنے کے لئے تیار کرنا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
عرب ٹائیگر فنڈ نےالعلا رائل کمیشن کے تعاون سے اسکالر شپ پروگرام متعارف کرایا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عرب ٹائیگر اسکالر شپ پروگرام کا اجرا ریاض میں فنڈ کے صدر دفتر میں کیا گیا ہے۔
اسکالر شپ پروگرام کا مقصد العلا کے نوجوانوں کو عرب ٹائیگر کی نسل کی حفاظت اور ماحولیات میں توازن پیدا کرنے کے لئے تیار کرنا ہے۔
پروگرام کے تحت نوجوانوں کو 50 سکالر شپ دیئے جائیں گے تاکہ وہ خطرے سے دوچار سے عرب ٹائیگرکی افزائش میں حصہ ڈال سکیں۔
واضح رہے کہ عرب ٹائیگر دنیا بھر میں نایاب ہوتا جارہا ہے جس کی بقا کے لیے اقوام متحدہ نے ہر سال 10 فروری کو دن منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سکالر شپ پروگرام عرب ٹائیگرفنڈ کے اہداف سے ہم آہنگ اور تکمیل میں مدد فراہم کرے گا جس کے تحت نئی نسل کو اس نایاب جانور کی حفاظت اور افزائش کے لیے علمی بنیادوں پر ہنر سکھائے جائیں گے‘۔
خیال رہے کہ العلا رائل کمیشن نے شاہی فرمان پر عمل کرتے ہوئے عرب ٹائیگر فنڈ کا اجرا کیا ہے اور اس کے لیے ابتدائی فنڈ 25 ملین ڈالر مقرر کئے گئے ہیں۔