Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ محمد بن سلمان وژنری لیڈر ہیں: جیرڈ کشنر

جیرڈ کشنر نے کہا کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وجہ سے دنیا بہتر مقام بنتی جا رہی ہے۔ ( فوٹو: سبق)
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وژنری لیڈر ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق جیرڈ کشنر نے ان خیالات کا اظہار امریکہ میں منعقد کانفرنس میں کیا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی وجہ سے دنیا بہتر مقام بنتی جا رہی ہے۔‘
جیرڈ کشنر کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیوں کو دنیا دیکھ رہی ہے جو روشن مستقبل کی نوید سنا رہی ہے۔‘
انہوں نے سعودی انویسٹمنٹ فنڈ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ فنڈ دنیا کا بہترین انویسٹمنٹ فنڈ ہے اور ہر فنڈ منیجر اس کے ساتھ کام کرنے کی خواہش رکھتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’موجودہ صدر جو بایئڈن نے سعودی عرب کو سمجھنے میں غلطی کی ہے تاہم بعد میں انہیں اپنی غلطی کا احساس ہو گیا۔‘
کشنر نے کہا ہے کہ ’ٹرمپ کی ممکنہ جیت کے بعد وہ میدان سیاست سے دور اپنے بزنس اور فیملی کے قریب رہنا چاہتے ہیں۔‘
دوسری طرف امریکی ویب سائٹ اکسیوس نے کہا ہے کہ ’ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب کی معیشت میں بہتری لانے کے اقدامات کرنے کے علاوہ سعودی عرب کو علاقائی سطح پر بارسوخ ملک بنا دیا ہے جبکہ تیل کی عالمی منڈی میں بھی اس کا اثر و رسوخ ہے۔‘

شیئر: