Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات میں ایک بار پھر اضافہ

پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے(فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
جمعرات کو وزارات خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 37 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 275 روپے 62 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 287 روپے 33 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکشن کے مطابق ان قیمتوں کا اطلاق  رات 12 بجے سے اگلے 15 دن کے لیے ہو گا۔

شیئر: