Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان اور برطانوی وزیر خارجہ کی میونخ میں ملاقات

غزہ اور گرد ونواح کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایکس وزارت خارجہ)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو میونخ سکیورٹی کانفرنس 2024 کے دوران برطانوی ہم منصب ڈیوڈ کیمرون نے ملاقات کی ہے۔
وزارت خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔‘
غزہ اور اس کے گردونواح کی صورتحال میں تازہ ہیش رفت اور اس سلسلے میں کی جانے والی بین الاقوامی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر جرمنی میں سعودی سفیر شہزادہ عبداللہ بن خالد بن سلطان، وزیر خارجہ کے مشیرمحمد الیحیی اور وزارت خارجہ کے دفتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی موجود تھے۔
یاد رہے کہ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان میونخ سکیورٹی کانفرنس میں مملکت کے وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔
وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی جانب سے نمایاں بین الاقوامی امور اور امن و سلامتی کو مستحکم کرنے کے لیے کثیرالجہتی عمل کو بڑھانے کے طریقوں پر بات چیت متوقع ہے۔

شیئر: