Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد نبوی کے قالینوں کی یومیہ 3 بار صفائی

قالینوں کی بناوٹ میں خصوصی دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے(فوٹو، ایس پی اے)
مسجد نبوی کے مخلتف حصوں میں استعمال ہونے والے 25 ہزار قالینوں کو حرمین شریفین اتھارٹی کی جانب سے خصوصی اہتمام کے ساتھ تیار کیا جاتا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مسجد نبوی میں موجود نماز کے لیے مخصوص قالینوں کی یومیہ 3 مرتبہ صفائی اور 200 لیٹر خوشبو سے ان کو معطر کیا جاتا ہے۔
مقامی طور پر تیار کیے جانے والے کارپٹ اپنے خاص ڈیزائن، اعلی معیار اور نمازیوں کی راحت وآرام کے مطابق ملائم اور مضبوط بناوٹ کے حوالے سے منفرد ہیں۔
قالینوں کی تیاری کے لیے انتہائی اعلی معیار کا دھاگہ استعمال کیا جاتا ہے۔
خصوصی طورپر تیار کیے گئے قالینوں کی موٹائی 16 ملی میٹر رکھی جاتی ہے۔

ہر قالین میں خصوصی ڈیجیٹل چپ نصب ہے (فوٹو، ایس پی اے)

علاوہ ازیں ہر کارپٹ پر’آر ایف آئی ٹی ‘ سسٹم کی الیکٹرونک چپ  ہوتی ہے جسے بارکوڈ کے ذریعے اسکین کرکے  قالین کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔
مسجد نبوی کے کارپٹ کی دیکھ بھال حرمین شریفین اتھارٹی کی زائرین اور نمازیوں کو معیاری سہولیات فراہم کرنے کی کوششوں کا تسلسل ہے۔

شیئر: