Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کی افغان صدر سے طویل ملاقات

اسلام آباد...وزیراعظم نوازشریف نے آستانہ میں افغان صدر اشرف غنی سے طویل ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر نوازشریف نے افغان صدر سے کہا کہ الزامات بہت لگائے جارہے ہیں لیکن کوئی ثبوت بھی ہونا چاہئے ۔ دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثرہونے والا ملک پاکستان ہے۔ ملافضل اللہ جیسے لوگ افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں دہشت گردی پھیلا رہے ہیں۔ملاقات کے بعد اشرف غنی نے کہا کہ ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا تاہم ملاقات ہمیشہ کی طرح اچھی رہی۔ اس موقع پر مشیر خارجہ سرتاج عزیز بھی موجود تھے۔

 

شیئر: