Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

یوم تاسیس پر سعودی خاتون فیشن ڈیزائنر بھی پیش پیش

یوم تاسیس کے حوالے سے سعودی خواتین فیشن ڈیزائنرز بھی روایتی علاقائی ملبوسات کو جدید رنگ دینے میں مصروف ہیں۔
العربیہ نیوز کے مطابق عسیر ریجن کی ایک معروف سعودی خاتون فیشن ڈیزائنر ’سالمہ عبدالرحمن ‘ نے بتایا کہ عسیر کے علاقے کا قدیم لباس ’ ثوب‘ (میکسی) عرصہ دراز سے استعمال ہو رہا ہے۔
علاقے میں زمانہ قدیم سے رائج ثوب کی خاص بات اس پر کی گئی خوبصورت کشیدہ کاری ہے جو اس علاقے کی ایک شناخت بھی مانی جاتی ہے۔
خاتون کا مزید کہنا تھا کہ علاقے کی شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے اس میں کچھ جدت پیدا کی ہے جس کے بعد یہ لباس اتنا مرغوب ہوا کہ خواتین اسے شادی بیاہ کی تقریبات کے لیے بھی تیار کروا رہی ہیں۔
علاقائی لباس اور اس کی شناخت کے حوالے سے فیشن ڈیزائنر کا مزید کہنا تھا کہ ’میری کوشش ہوتی ہے کہ پرانے انداز کو نئی شکل میں اس طرح پیش کروں کہ وہ اپنی اصل پہچان بھی برقرار رکھے اور اس میں جدت کا عصر بھی شامل ہو سکے۔‘
یوم تاسیس کے حوالے سے خاتون فیشن ڈیزائنر کا کہنا تھا کہ اس دن کی مناسبت سے خصوصی علاقائی ملبوسات میں اس خوبصورتی سے تبدیلی کی ہے کہ ان کے ذریعے مملکت کے اس یاد گار دن کی بخوبی عکاسی ہوتی ہے۔

شیئر: