Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دوحہ ایکسپو : سعودی پویلین میں قدیم ورثے کی نمائش

سعودی پویلین دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ فوٹو واس
دوحہ میں ’سرسبز صحرا، بہترین ماحول‘ کے عنوان سے جاری انٹرنیشنل ہارٹیکلچرل ایکسپو میں سعودی عرب کے پویلین میں مملکت کے یوم تاسیس کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔
عرب نیوز کے مطابق پویلین میں آنے والے زائرین نے سعودی قومی ورثے کی نمائش کے ساتھ ساتھ مملکت کی قدیم تاریخ کا مشاہدہ  کیا۔

دوحہ ایکسپو گذشتہ سال 2 اکتوبر سے 28 مارچ تک جاری رہے گی۔ فوٹو انسٹاگرام

اس موقع پر جاری مختلف تقریبات میں سعودی شناخت اور ورثے کی عکاسی کرنے کے لیے کئی پروگرام منعقد کئے گئے۔
مملکت کے  لوک فنون اور روایتی موسیقی کی پرفارمنس، سعودی العرضہ (روایتی رقص)، ثقافتی فیشن شوز اور آرٹس کے منفرد نمونوں کی نمائش کے پروگرام شامل تھے۔
اس کے علاوہ مملکت کی دستکاریوں کے منفرد نمونے بھی دکھائے گئے جو قدیم فن کو دور حاضر کی تخلیقی صلاحیتوں کے ساتھ جوڑتے تھے۔

زائرین  نے سعودی قومی ورثےاور قدیم تاریخ کا مشاہدہ  کیا۔ فوٹو واس

سعودی پویلین میں آنے والے زائرین نے یوم تاسیس کے حوالے سے خصوصی موقع پر مملکت کی قدیم  ثقافت اور ہنر کی تعریف کی۔
اس تقریب میں مملکت کی جانب سے سعودی تاریخ اجاگر کرنے کا مقصد ثقافتی رابطے بڑھانا اور دنیا کو اپنے بھرپور ورثے سے متعارف کرانا تھا۔

مختلف تقریبات میں سعودی شناخت اور ورثے کی عکاسی کی گئی۔ فوٹو واس

’سرسبز صحرا، بہترین ماحول‘ کے عنوان سے جاری دوحہ ایکسپو کا انعقاد گذشتہ سال 2 اکتوبر سے کیا گیا اور یہ نمائش 28 مارچ تک جاری رہے گی۔
دوحہ ایکسپو میں سعودی پویلین دنیا بھر سے آنے والے زائرین کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
 
 

شیئر: