اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صدر عارف علوی آٹھ فروری کے انتخابات کے نتیجے میں وجود آنے والی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کو اس بنیاد پر موخر کر رہے ہیں کہ اسمبلی کی تمام مخصوص نشستوں کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا اور اس لیے ایوان تاحال نامکمل ہے۔
اتوار کے روز پاکستان مسلم لیگ نواز نے صدر پر الزام لگایا کہ انہوں نے وزارت پارلیمانی امور کی اجلاس بلانے کی سمری پر دستخط نہیں کیے ہیں۔
دوسری طرف ایوان صدر سے اس بارے میں مکمل خاموشی ہے اور ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس کب بلایا جائے گا یا کیوں موخر کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
-
بِل تنازع، صدر عارف علوی نے اپنے سیکریٹری کی خدمات واپس کر دیںNode ID: 789351
-
قومی اسمبلی میں نئی پارٹی پوزیشن جاری، کس جماعت کے کتنے ارکان؟Node ID: 839166
-
قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پر ن لیگ کی صدر عارف علوی پر تنقیدNode ID: 839511