Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر تجارت اور اسرائیلی وزیر کی ملاقات کے حوالے سے الزامات کی تردید

سعودی وزیر تجارت کے ڈاکٹر ماجد بن عبداللہ القصبی کے حوالے سے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی وڈیو جس میں انہیں قابض اسرائیلی اہلکار سے ملاقات کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے ذرائع نے وضاحت کی کہ جس طرح سے وڈیو جاری کی گئی ہے وہ درست نہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ذمہ دار ذرائع کی جانب سے کہا گیا کہ جس وڈیو کے بارے میں  بات کی جارہی ہے اس کی حقیقت کچھ اور ہے۔ وڈیو اس وقت کی ہے جب وزیرتجارت ابوظبی میں منعقدہ عالمی تجارتی تنظیم کے 13 ویں وزارتی کانفرنس کی افتتاحی تقریب میں نائیجیرین وزیر تجارت کے ساتھ کھڑے تھے۔
اس موقع پر ایک شخص ان کی جانب بڑھا اور اپنا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیلی ’ قابض ‘ حکومت میں وزیر اقتصادیات ہیں۔
ذرائع نے اس حوالے سے مزید کہا کہ فلسطین کے حوالے سے سعودی عرب کا موقف واضح ہے ، اسرائیلی جارحیت کے خلاف مملکت ہمیشہ سے  فسلطینی عوام کے ساتھ ہے۔

شیئر: