Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزیر تجارت کی انڈیا میں جی 20 کے وزرا سے ملاقاتیں 

ملاقاتوں میں تجارتی و اقتصادی تعاون کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی نے جو تجارت خارجہ جنرل اتھارٹی کے چیئرمین بھی ہیں گزشتہ دو دنوں میں جی 20 میں شامل ممالک کے بارہ وزرا اور عہدیداروں سے ملاقاتیں کی ہیں۔
ڈاکٹر ماجد القصبی جی 20 وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت کے لیے انڈیا میں ہیں۔ 
سرکاری خبررساں ادارے ایس پی اے ے مطابق ڈاکٹر ماجد القصبی نے انڈیا، کوریا، انڈونیشیا، سنگاپور، بنگلہ دیش کے ہم منصبوں اور برطانیہ کی وزیرمملکت برائے تجارت سے ملاقات کی۔
علاوہ ازیں ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل، چین کے نائب وزیر تجارت  اور امریکہ میں تجارتی محکمے کی نمائندہ، ارجنٹینا کے سیکریٹری اقتصادی تعلقات، برازیلی وزارت تجارت و صنعت وترقیات کے ایگزیکٹیو سیکریٹری سے بھی ملاقاتیں کیں۔ 

ماجد القصبی جی 20 وزرائے تجارت کے اجلاس میں شرکت کے لیے انڈیا میں ہیں (فوٹو: اخبار 24)

سعودی وزیر تجارت نے وزرا اور عہدیداروں کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون کے استحکام اور مہیا مواقع کو شراکت میں تبدیل کرنے کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔ 
علاوہ ازیں تجارت برائے ترقی و خوشحالی اور ڈبلیو ٹی او اصلاحات کے سیشن کے دوران ماجد القصبی نے سعودی معیشت پر وژن 2030 اصلاحات کے اثرات کا جائزہ پیش کیا۔
انہوں نے بتایا ’گزشتہ برس مملکت کی بیرونی تجارت میں 172 ارب ڈالر کا اضافہ  ہوا جبکہ نان آئل برآمدات کا حجم چالیس فیصد بڑھا ہے جو 28.7 ارب ڈالر ہے‘۔
ان کا کہنا تھا کہ ’سعودی عرب میں چھوٹے اور درمیانے کاروباری اداروں کی تعداد 1.2 ملین تک پہنچ گئی ہے‘۔

شیئر: