Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ میں گرد آلود ہوا، شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان

’مدینہ منورہ ریجن میں گرد آلود ہوا کے باعث حد نگاہ 3 سے 5 کلو میٹر تک محدود ہے‘ ( فوٹو: عاجل)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج منگل کو الجوف، شمالی حدود ریجن اور مشرقی ریجنوں میں رات کے وقت اور صبح کو دھند چھائی رہے گی جبکہ شمالی علاقوں میں ہلکی برفباری ہوگی۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’ریاض،حائل اور مکہ مکرمہ کے مشرقی علاقوں میں گرد آلود ہوا چلنے کا امکان ہے‘۔
’اس سے ملتی جلتی کیفیت مدینہ منورہ ریجن میں ہے جہاں گرد آلود ہوا کے باعث حد نگاہ 3 سے 5 کلو میٹر تک محدود ہے‘۔
’سب سے زیادہ متاثر علاقے الحناکیہ اور المہد ہیں جہاں رات 11 بجے تک یہی کیفیت رہے گی‘۔
دوسری طرف محکمہ شہری دفاع نے رہائشیوں کو پر خطر مقامات سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’وادیوں، ڈھلانوں اور سیلاب کی گزرگاہوں سے دور رہیں اور صحرا میں جانے سے پہلے موسم کا أحوال معلوم کرلیں‘۔

شیئر: