Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت اور قطر کے درمیان شاہراہ کی تعمیر مکمل

مملکت سے قطر اور امارات کا سفر ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا (فوٹو آر جی اے ایکس اکاؤنٹ)
سعودی جنرل اتھارٹی برائے روڈز نے ظہران، سلوی ہائی وے سمیت مشرقی ریجن میں متعدد سڑکوں کی تعمیراتی منصوبے مکمل کر لیے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق اتھارٹی  کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سے قطر جانے والی  66 کیلومیٹر طویل دو رویہ ظہران، سلوی شاہراہ کی تعمیر پر 199 ملین ریال کی لاگت آئی۔
تعمیر کی جانے والی شاہراہ پر الھفوف انٹرسیکشن، دو پل اور سڑک کے ساتھ ڈرینج نیٹ ورک بھی بنایا گیا ہے۔
یہ منصوبہ الجبیل انڈسٹریل سٹی کو دیگر صنعتی شہروں اور سرحدی پوائنٹس کے ساتھ جوڑنے میں معاون ہو گا جبکہ منصوبے کی تکمیل کے بعد سعودی عرب سے قطر اور امارات کے سفر کا دورانیہ بھی ایک گھنٹہ کم ہو جائے گا۔
علاوہ ازیں ظہران، سلوی سڑک کی تعمیر کے بعد غیر آباد مقامات اور سرحدی پوائنٹس تک لاجسٹک نقل وحمل آسان ہو جائے گی، جبکہ اس سڑک کے ذریعے دیگر اہم شاہراہوں کے نیٹ ورک سے جڑنے کے بعد العقیر اور نصف القمر کے ساحلی علاقوں پر سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

اس کے تحت لاجسٹک نقل وحمل  میں آسانیاں پیدا کرنا ہے۔ (فوٹو آر جی اے ایکس اکاؤنٹ)

 منصوبہ کے اہداف میں لاجسٹک نقل وحمل میں آسانیاں پیدا کر کے سعودی عرب کو لاجسٹکس پرفارمنس انڈیکس کے پہلے 10 ممالک میں شامل کرنا بھی ہے۔

سڑک کی تعمیر میں سلامتی کے ضوابط کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ (فوٹو آر جی اے ایکس اکاؤنٹ)

دوسری جانب سڑک کی تعمیر میں کوالٹی اورسلامتی کے اعلی معیار کا خیال رکھا گیا ہے جس میں ٹریکس کی واضح نشاندہی، سڑک کے اطراف پر باڑ  کی تنصیب  اور سمت کی نشاندہی کے لیے بورڈز لگانا شامل ہے۔
واضح رہے کہ سعودی عرب وژن 2030 کے تحت بین الاقوامی روڈز کوالٹی انڈیکس میں چھٹے نمبر پر آنے اور حادثات میں اموات کی شرح کو کم کرنے کے ہدف پر عمل پیرا ہے جس کے تحت ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے اور سفری تحفظ کی سہولیات کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: