Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیوزی لینڈ نے حماس کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا

نیوزی لینڈ اُن مغربی ممالک میں سے ایک بن گیا ہے جنہوں نے سب سے آخر میں حماس کو ’دہشت گرد تنظیم‘ کے طور پر نامزد کیا ہے۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق نیوزی لینڈ کا کہنا ہے کہ ’سات اکتوبر کے حملوں نے اس تصوّر کو توڑ دیا ہے کہ اس کے سیاسی اور عسکری ونگز الگ کیے جا سکتے ہیں۔‘
نیوزی لینڈ کی حکومت کا کہنا ہے کہ ’مجموعی طور پر تنظیم ان خوفناک دہشتگرد حملوں کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔‘
نیوزی لینڈ نے اپنے ملک میں حماس کے اثاثوں کو منجمد کرنے اور اسے کسی قسم کی معاونت فراہم کرنے پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔

شیئر: